فرانس کی عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی کی قیدکی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی،فرانسیسی میڈیا کے مطابق کرپشن اور 2007کی صدارتی مہم کے دوران مالی بے قاعدگیوں کے الزام میں 2021میں سابق صدر نکولس سرکوزی کو 3سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،سابق صدر کی تین سال قید کی مدت میں سے دو سال کی سزا کو معطل کر دیا گیا تھا جب کہ باقی رہ جانے والی سزا انہیں گھر پر نظر بند رہ کر گزارنی تھی،عدالتی احکامات کے مطابق سابق صدر کو نظربندی کے دوران برقی ٹیگ بھی پہننا تھا جس سے ملزمان پر نظر رکھی جاتی ہے، سابق فرانسیسی صدر نے سزا کے خلاف اپیل کی تھی تاہم عدالت نے ان کی سزا برقرار رکھی ہے،2007سے 2012تک فرانس کے صدر رہنے والے 68سالہ نکولس سرکوزی کو اپنے دو ساتھیوں سمیت سزا ہوئی تھی،سرکوزی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی سیاسی جماعت پر چلنے والے ایک کرمنل کیس کی تحقیقات کی تفصیلات جاننے کے لیے مجسٹریٹ کو اعلی عہدے کی پیشکش کی تھی، اس کے علاوہ ان پر صدارتی مہم کے دوران مالی بے قاعدگیوں کا بھی الزام تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی