فرانس میں ڈاکٹروں نے جدید طریقے سے خاتون کے ہاتھ پر ناک اگانے کے بعد آپریشن کر کے اسے چہرے پر لگادیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر ٹولوس کی ایک خاتون کی ناک کا ایک بڑا حصہ کینسر کے علاج کے دوران 2013 میں ضائع ہوگیا تھا،رپورٹس کے مطابق خاتون نے کئی سال اسی طرح گزارے جس کے بعد اب سرجنز نے نئے اور جدید علاج کی بدولت ٹرانسپلانٹ کے ذریعے خاتون کو نئی ناک لگادی جو کہ اسی کے جسم سے لی گئی ہے،غیرملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سرجنز نے خاتون کے بازو پر ایک نئی ناک اگائی ہے، خاتون کے لیے تھری ڈی پرنٹ شدہ بائیو مٹیریل سے بنی ناک تیار کر کے اسے خاتون کے ہاتھ پر لگایا، قدرتی طور پر جسے 2 ماہ بڑھنے کے بعد ٹرانسپلانٹ کے ذریعے واپس چہرے پر لگادیا گیا،اس دوران ایک معمولی سرجری کے ذریعے خاتون کے بازو اور چہرے کی خون کی رگوں کو بھی جوڑا گیا،جس اسپتال میں ٹرانسپلانٹ کے ذریعے خاتون کو ناک لگائی گئی اس کا کہنا تھا کہ یہ سارا عمل بہت ہی کامیابی کے ساتھ عمل میں لایا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی