فن لینڈ میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری ری ایکٹر اولکیلوٹو تھری نے بجلی پیدا کرنی شروع کر دی ہے، اولکیلووٹو تھی کو گزشتہ سال دسمبر میں بجلی کی باقاعدہ پیداوار شروع کرنی تھی، لیکن کئی مہینوں کے پیداواری ٹیسٹوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی، 1600میگا واٹ جوہری ری ایکٹر کے آپریشنل ہونے کے بعد فن لینڈ اپنی 50فیصد سے زیادہ بجلی جوہری توانائی سے حاصل کر نے کے قابل ہو گیا ہے،نئے ری ایکٹر میں کم از کم 60سال تک بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہوگی،فن لینڈ کے مغربی ساحل پر اولکیلوٹو تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کا ری ایکٹر فرانکو-جرمن اریوا-سیمنز کنسورشیم نے تعمیر کیا ہے،ری ایکٹر کو 2009میں شروع کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم تعمیراتی لاگت میں اضافے کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا،واضح رہے فن لینڈ نے روس سے توانائی کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کے استعمال میں اضافہ کرنے کا ہدف بنایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی