شمالی غزہ سے جبری بے دخلی کے بعد لاکھوں فلسطینیوں کی اسرائیلی بمباری سے تباہ حال علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسرائیلی جارحیت میں ایک بچے سمیت مزید 2 افراد شہید ہوگئے ۔دوسری جانب اسرائیل نے شام کی اہم ترین پہاڑی جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کا واپس اپنے تباہ حال علاقوں میں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فائر بندی کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ایک بچے سمیت 2 فلسطینی شہید کردیے جب کہ ایمبولنس پر بھی فائرنگ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارتوں کے ملبے سے شہدا کی مزید 48 لاشیں برآمد ہوئیں، اس کے علاوہ 15 ماہ بعد پہلی بار غزہ میں کوکنگ گیس کی فراہمی کی گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے شام کی اہم ترین پہاڑی جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان کیا ہے ۔اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ شام میں جبل الشیخ پر مستقل رہیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی پہاڑی جبل الشیخ سے دمشق کا براہِ راست نظارہ ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی