i بین اقوامی

فلسطینی ریاست کی حمایت پر نیتن یاہو کے بیٹے نے فرانسیسی صدر کو گالی دے دی،اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے سخت الفاظ کا استعمالتازترین

April 14, 2025

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے بیان پر سخت ردعمل د یتے ہوئے گالی دیدی ۔ نیتن یاہو نے بھی کہا کہ صدر میکرون شدید غلطی کر رہے ہیں کہ وہ ہماری سرزمین کے وسط میں ایک فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر رہے ہیں، ایسی ریاست جس کا واحد مقصد اسرائیل کی تباہی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطاقب نیتن یاہو کا یہ بیان میکرون کے رواں ہفتے دئیے گئے اس انٹرویو کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فرانس آئندہ چند ماہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج تک نہ تو حماس اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی کے کسی رہنما نے 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے، جو ہولوکاسٹ کے بعد یہودیوں پر بدترین حملہ تھا۔

یہ خاموشی ان کی اسرائیل دشمن سوچ کو ظاہر کرتی ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم اپنی ریاست کے وجود کو ایسی خیالی امیدوں پر قربان نہیں کر سکتے، اور ہم ان لوگوں سے اخلاقی درس قبول نہیں کریں گے جو خود کورسیکا، نیو کیلیڈونیا، اور فرانسیسی گیانا جیسے علاقوں کو آزادی دینے کے مخالف ہیں، حالانکہ ان علاقوں کی آزادی فرانس کے وجود کے لیے خطرہ نہیں۔نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میکرون کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نازیبا الفاظ استعمال کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیو کیلیڈونیا، فرانسیسی پولینیشیا، کورسیکا، باسک ریجن اور فرانسیسی گویانا کو آزادی دی جائے! حالانکہ انہوں نے غلطی سے فرانسیسی گویانا کو فرانسیسی گنی لکھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی