i بین اقوامی

فلسطین کی حمایت، دنیا کی مشہور کار ساز کمپنی کا سوشل میڈیا اکائونٹ ہیک کرلیا گیاتازترین

January 01, 2025

امریکی کی مشہور کارساز کمپنی فورڈ موٹر کمپنی نے کہا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فلسطین کی حمایت پر ایک پوسٹ کے بعد اکائونٹ ہیک کرلیا گیا ۔غیرملکی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق فورڈ موٹر کمپنی نے ایکس پر بیان میں کہا کہ ہمارا ایکس اکائونٹ مختصر وقت کے لیے ہیک کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ اس مختصر وقت میں تین پوسٹس کی گئیں جو فورڈ کی اجازت یا مرضی سے نہیں کی گئی تھیں اور وہ خیالات کا فورڈ موٹر کمپنی کی نمائندگی نہیں کرتے۔کارساز کمپنی نے بتایا کہ فورڈ موٹر اور ایکس دونوں اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فورڈ کمپنی نے ایکس پر آزاد فلسطین، اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست اور تمام نظریں غزہ پر ہیں جیسے پیغامات دیے تھے، جس میں اس وقت غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی طرف توجہ دلائی گئی تھی۔ایکس سے فورڈ کمپنی کے پیغامات ڈیلیٹ کرنے سے قبل سوشل میڈیا اکائونٹس میں پھیل چکے تھے۔اسرائیل نے گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے کے دوران غزہ میں اپنی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 45 ہزار 500 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، جن میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی