i بین اقوامی

فلپائنی بحری جہاز نے چینی بحری جہازکیساتھ رگڑ کی خطرناک صورتحال پیدا کرتے ہوئے رین آئی جیا میں دراندازی کی، چائنہ کوسٹ گارڈتازترین

August 19, 2024

فلپائنی کوسٹ گارڈ کے ایک بحری جہاز نے پیر کی صبح شیان بین جیا کے قریب پانیوں میں ایک چینی بحری جہازسے رگڑ کھانے کے بعد رین آئی جیا کے پانیوں میں دراندازی کی۔ چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یو نے بتایا کہ صبح 3 بجکر 24 منٹ پر فلپائنی کوسٹ گارڈ کا بحری جہاز چین کے بار بار انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے جان بوجھ کر سمندر میں فرائض انجام دہی پر معمور چینی کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز کی طرف خطرناک انداز سے آگے بڑھا جس سے دونوں جہازوں کے درمیان ٹکراو اور رگڑ کی صورتحال پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی ذمہ داری مکمل طور فلپائن پر عائد ہوتی ہے۔ گان نے کہا کہ صبح 6 بجے کے قریب فلپائنی کوسٹ گارڈ کا جہاز چین کا انتباہ اور روٹ کنٹرول کو نظر انداز کرتے ہوئے رین آئی جیا کے پانیوں میں داخل ہوگیا۔ جواب میں چائنا کوسٹ گارڈ نے قانون کے تحت فلپائنی جہاز کے خلاف اقدامات کئے۔ گان نے مزید کہا کہ فلپائن کی بار بار اشتعال انگیزی نے چین کی خودمختاری کو پامال کر کے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اس طرح کی اشتعال انگیز سرگرمیاں ترک کرے یا پھر کسی بھی قسم کے نتائج کی مکمل ذمہ داری قبول کرے۔ شیان بین جیا اور رین آئی جیا دونوں چین کے نان شا چھون ڈا خطے کا حصہ ہیں اور نان شا چھون ڈا اور اس سے ملحقہ پانیوں پر چین کو ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔ گان کے مطابق چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے تحت چینی حدود میں آنے والے پانیوں میں قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گا اور چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔چین نے سفارتی ذرائع سے فلپائن سے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فلپائن سے کہا ہے کہ وہ اپنی خلاف ورزی بند کرکے جہاز کو فوری طور پر واپس بلالے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی