فضائی دہشت گردی کے مشہور واقعے لاکربی بم دھماکا کیس کے ملزم لیبیا کے باشندے ابو اجیلا محمد مسعود پر 34سال بعد فرد جرم عائد کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق دسمبر 1988میں اسکاٹ لینڈ کے شہر لاکربی کے اوپر پین ایم کی پرواز 103کو تباہ کرنے والے ملزم ابواجیلا محمد مسعود کو پہلی بار واشنگٹن ڈی سی کی ایک وفاقی عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں ان پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی،لاکربی طیارہ دھماکے میں 270مسافر ہلاک ہو گئے تھے، جن میں 190مسافر امریکی تھے،طیارے کا ملبہ لاکربی نامی قصبے پر گرا تھا، امریکا نے لاکربی بم دھماکے کا ذمہ دار لیبیا کے صدر معمر قذافی کو قرار دیا تھا، وکلا کا کہنا تھا کہ ملزم کو اس کی عمر کے باعث سزائے موت ہونے کا امکان کم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی