i بین اقوامی

دو ریاستی حل پر اسرائیلی وزیراعظم کے موقف سے متفق نہیں، جوبائیڈنتازترین

September 26, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل پر اسرائیلی وزیراعظم کے موقف سے متفق نہیں ہوں۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ مشرق وسطی میں وسیع جنگ ممکن ہے لیکن ایک موقع بھی ہے، ایک تصفیہ کرنے کے لیے ہم ابھی کھیل میں موجود ہیں۔صدر بائیڈن نے کہا کہ دو ریاستی حل پر اسرائیلی وزیراعظم کے موقف سے متفق نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کی ضرورت ہے اور یہ ہونے کی ضرورت بھی ہے، حزب اللہ اور غزہ سے جنگ بندی ہوجائے پھر توجہ مغربی کنارے کی طرف ہو سکتی ہے۔جو بائیڈن نے کہا کہ ایک تصفیہ کرنے کے لیے ہم ابھی کھیل میں موجود ہیں، ایک ایسا تصفیہ جو پورے خطے کو بنیادی طور پر بدل سکتا ہے، یہ ممکن ہے اور اس کے لیے اپنی تمام توانائیاں استعمال کر رہا ہوں، ہمیں تبدیلی دیکھنے کی خواہش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی