یواین عالمی موسمیاتی ایجنسی نے خبردارکیا ہے کہ ہوشیار، خبردار،دنیا مزید ہیٹ ویوز کیلئے تیار رہے، یواین عالمی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کردیا۔اٹلی، اسپین، کروشیا، سربیا، بوسنیا کے بیشتر حصوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا۔ یورپ، ایشیا، امریکا اور جنوبی افریقا میں سورج قہر ڈھا رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے، گرمی میں کمی کے کوئی آثار نہیں۔ گزشتہ سال یورپ میں اکسٹھ ہزار لوگ گرمی سے ہلاک ہوئے موسمیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ اطالوی جزائر سارڈینیا اور سسلی انچاس ڈگری کے ساتھ براعظمی ریکارڈ توڑنے کے قریب ہے،روم میں پارہ اکتالیس سے بڑھ گیا، اسپتال بھرنے لگے۔ یونان، کینری جزائر اور اسپین کے کچھ حصوں میں جنگلات کی آگ بھڑک رہی ہے۔ ملکی و غیرملکی فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔کینیڈا کے صوبوں البرٹا اورکیوبیک میں دو سو سے زائدمقامات پر جنگل کی آگ جل رہی ہے۔ فرانس میں درجہ حرارت کے کئی مقامی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ امریکی شہر فینکس نیگرمی کا پچاس سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ مسلسل انیسویں دن پارہ تینتالیس ڈگری سے زائد رہا۔ وسطی کولمبیا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے پندرہ افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوئے۔بائیس مکانات تباہ ہوگئے۔ چین کے ریلوے اسٹیشنوں میں شدید گرمی سے نمٹنے کیلئے ایک سو ستائیس کولنگ شیلٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ روس میں اچانک بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، معمولات زندگی متاثر ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی