دبئی پولیس نے ڈرائیوروں کیلئے منفرد سہولت متعارف کرادی،جس کے تحت ڈرائیور حادثات کے بعد اپنی گاڑی کی مفت مرمت کرواسکیں گے،عرب میڈیاکے مطابق دبئی میں حادثے کا شکار ہونے والوں کے لیے اب فیول اسٹیشن پر رپورٹ ملنے کے فورا بعد اپنی کار کی مرمت کروانے کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے، اس حوالے سے دبئی پولیس نے ایک ایڈوائزری میں کہا کہ کچھ ڈرائیور یہ نئی سروس مفت میں بھی حاصل کرسکتے ہیں، جسے آن دی گو کہا جاتا ہے،اس سہولت کا اطلاق ان گاڑی سواروں پرہوگا جو کسی معمولی حادثے یا حادثات میں ملوث ہوتے ہیں جہاں دوسرا فریق نامعلوم ہے۔ یہ نیا اقدام ڈرائیوروں کو کاغذی کارروائی کرنے کے بعد جلد ہی اپنی کاروں کی مرمت کرنے کی اجازت دے گا،معمولی حادثے کے بعد کسی بھی اینوک اسٹیشن پرآٹوپرو کی دکان پر جانے پرگاڑی کو ایک مجاز ورکشاپ میں لے جایا جائے گا اورمرمت کے بعد گاڑی ڈرائیور کے گھر پہنچا دی جائے گی، یہ مرمت کچھ رہائشیوں کے لیے مفت میں کی جاتی ہے،جن میں بزرگ اورحاملہ خواتین شامل ہیں، جب کہ دیگر ڈرائیور 150درہم فیس ادا کرنے کے ساتھ اس نئی سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی