دبئی کے جو رہائشی اس سال رمضان کے دوران میں افطارکا کھانا تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،انھیں مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ ایک لاکھ درہم (27,227ڈالر)کے بھاری جرمانے سے بچنے کے لیے پیشگی اجازت نامہ حاصل کریں،دبئی میں محکمہ برائے اسلامی امور اورخیراتی سرگرمیاں نے ایک پریس کانفرنس میں عطیہ کردہ کھانے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پرزوردیا ہے،یواے ای کے اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیوں کے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد مصعب ضاحی نے مقامی میڈیا کوبتایا کہ کوئی بھی شخص یا ادارہ بغیراجازت کے کھانا تقسیم کرے گا تو اسے غیر مجازخیراتی عمل سمجھا جائے گا،اس ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کوقانونی احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا ، جیسا کہ سال 2015کے لیے امارت دبئی میں عطیات جمع کرنے کا عمل ریگولیٹ کرنے کے لیے جاری کردہ فرمان میں کہا گیا ہے،لائسنس کے بغیر اشتہارات یا عطیات جمع کرنے پر 5 ہزاردرہم سے ایک لاکھ درہم کے درمیان عائد کیا جائے گا یا کم سے کم ایک ماہ اورزیادہ سے زیادہ ایک سال تک قید کی سزا، یا دونوں میں سے کوئی بھی جرمانہ عائد کیا جاسکتاہے،اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے، لوگ محکمہ سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان علاقوں اور تاریخ کے بارے میں معلومات فراہم کرسکتے ہیں جہاں وہ کھانا تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سے حکام دوسرے افراد کو مختلف علاقوں میں محفوظ طریقے سے افطار کا کھانا تقسیم کرنے کے لیے رہنمائی کرسکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی