i بین اقوامی

داعش اب عراق کے لیے خطرہ نہیں ،ملک میں تعینات غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کیلیے بات چیت جاری ہے،عراقی وزیر اعظمتازترین

September 02, 2024

عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عسکریت پسند گروپ داعش اب عراق کے لیے خطرہ نہیں ہے اور داعش سے لڑنے کے لیے تعینات امریکا کی زیر قیادت غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے لئے بات چیت جاری ہے۔ وزیر اعظم محمد شیع ال سوڈانی نے عراق میں امریکی سفیر الینا ایل رومنووسکی کی موجودگی میں عراق میں داعش کے خلاف امریکا کی زیر قیادت اتحاد کے کمانڈر میجر جنرل کیون سی لی کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ داعش کے عسکریت پسندوں کی باقیات ایسے گروہوں میں تبدیل ہو گئی ہیں جنہیں عراقی افواج ملک کے دور دراز علاقوں میں نشانہ بنا رہی ہیں، ملاقات میں عراق میں امریکا کی زیر قیادت اتحاد کے مشن کو ختم کرنے اور اس مشن کو عراق اور اتحادی رکن ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں منتقل کرنے کے بارے میں عراق اور امریکا کی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کے درمیان تکنیکی بات چیت کی پیشرفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ بات چیت میں عراقی سکیورٹی فورسز کے ساتھ تربیت، مہارت کے تبادلے اور انٹیلی جنس تعاون میں جاری تعاون کا بھی احاطہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی