چین کے ایک سرکاری ملکیتی ادارے چائنا ریئر ارتھ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے معدنیات کی تلاش میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق ریئر ارتھ آکسائیڈ کی پیدوار کا تخمینہ 49 لاکھ 60 ہزار ٹن لگایا گیا ہے۔ ایک حالیہ سمپوزیم اور ایک وسط مدتی جائزے میں ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ لیانگ شان میں نایاب دھاتوں کی تلاش میں قابل ذکر پیشرفت ہوئی ہے۔ زمین میں پائے جانے والے یہ نایاب معدنیات 17 عناصر پر مشتمل ہیں جو فلیٹ اسکرین ٹی وی سے لیکر لیزر اور ہائبرڈ کاروں تک اعلی ٹیکنالوجی مصنوعات میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی