چین کے صدر شی جن پھنگ نے نیکوس کرسٹوڈولائڈز کو قبرص کے صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔صدرشی نے بدھ کے روز اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور قبرص دیرپا دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کی اعلی سطح کی ترقی کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد کو گہرا کر رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو آگے بڑھا رہے ہیں۔شی نے کہا کہ وہ چین اور قبرص تعلقات کی ترقی کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور صدر کرسٹوڈولائڈز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور قبرص کی اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ د یتے ہوئے ا سے نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے تاکہ اس سے دونوں ملکوں کے لوگوں کو مزید فوائد پہنچ سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی