چین کے صدر شی جن پھنگ نے بینن کے صدر پیٹریس ٹیلون کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔شی نے کہا کہ چین اور بینن نے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد گزشتہ نصف صدی میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مخلصانہ اور دوستانہ سلوک کیا اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور بڑے تحفظات پر ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کی۔شی نے کہا کہ اس وقت دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون کی شکل میں ترقی کی پائیدار رفتار برقرار رکھے ہوئے ہیں جس سے ان کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔شی نے کہا کہ وہ چین۔ بینن تعلقات کی ترقی کو سراہتے ہیں اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور چین۔افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون گہرا کرنے کے لئے صدر ٹیلون کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح تک لے جایا جاسکے۔ٹیلون نے کہا کہ وہ 50 برس قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز تعاون سے مطمئن ہیں۔ٹیلون نے مزید کہا کہ وہ ایک متحرک اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کے لئے صدر شی کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ بینن اور چین کے درمیان اٹوٹ تعاون یقینی طور پر زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی