i بین اقوامی

چینی ریاستی قو نصلر کا معذوری سے متعلق عالمی اقدامات پر زورتازترین

May 22, 2023

چینی ریاستی قونصلر شین یی چھن نے بین الاقوامی برادری پر معذوری سے متعلق ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔ شین نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں منعقدہ بحالی بین الاقوامی کی صد سالہ جشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔تقریب میں شین نے چینی صدر شی چن پھنگ کا تہنیتی خط پڑھ کر سنایا۔ شین نے کہا کہ چین افراد پر مرکوز ترقی کے فلسفے پر عمل پیرا ہو گا جبکہ معذور افراد کے لئے پروگرام تیار کرنے ، ان کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور ان کی ہمہ جہت ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے مزید موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ شین نے کہا کہ معذوری ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے لئے بین الاقوامی برادری کے مشترکہ ردعمل اور اقدام کی ضرورت ہے۔ شین نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ معذور افراد کے حقوق سے متعلق کنونشن کی پاسداری کرے اور معذور افراد کے ساتھ ہر قسم کے امتیاز اور تعصب کو ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے میں معذور افراد کے حوالے سے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ گروپ کی مساوی شرکت اور ہمہ جہت ترقی کو فروغ ملے۔ انہوں نے معذور افراد سے متعلق بین الاقوامی تبادلوں اور رابطہ سازی کو مضبوط بنانے اور انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کے احساس کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی تقریب میں تہنیتی خط بھیجا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی