i بین اقوامی

چینی وزارت ٹرانسپورٹ کا آبنائے تائیوان میں گشت، نفاذ قانون کے لئے اقداماتتازترین

August 19, 2024

چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے آبنائے تائیوان میں گشت کرکے نفاذ قانون سے متعلق اقدامات کئے ہیں۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق وزارت کے فوجیان میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن اور اس کے مشرقی بحیرہ چین ریسکیو بیورو کے اس مشترکہ آپریشن کا مقصد آبنائے میں ٹریفک مینجمنٹ اور ہنگامی ریسکیو صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا تاکہ بحری جہازوں، تنصیبات اور اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔ وزارت کے مطابق 16 اگست سے چین کے جنوب مشرقی ساحل پر ماہی گیری کا موسم شروع ہونے کے بعد سے ماہی گیربحری جہازوں کی ایک بڑی تعداد آبنائے تائیوان میں داخل ہو چکی ہے، جس سے بحری جہازوں کے ٹکرانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یہ آپریشن میں 3 پبلک سروس بجری جہازوں پر مشتمل ایک بیڑے نے کیا ۔ تقریبا ساڑھے 30 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں 413 ناٹیکل میل کا فاصلہ طے کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی