i بین اقوامی

چینی نائب وزیر اعظم کا سیلاب کے بعد بھرپور فصل کو یقینی بنانے پر زورتازترین

August 13, 2024

چین کے نائب وزیراعظم لیو گوزونگ نے حالیہ سیلا ب اور موسلادھار بارشوں سے زرعی پیداوار کو ہونیوالے نقصان کو محدود کرنے اور موسمِ خزاں اور سال بھر کیلئے بھرپور فصل کو یقینی بنانے کی کو ششوں پر زور دیا ہے۔ لیو جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیاسی بیورو کے ممبر بھی ہیں نے یہ بات چین کے صوبے لیا ننگ اور جیلین کے تحقیقی اورمعائنہ دورے کے دوران کہی۔ انہوں نے کھڑے پانی کو نکالنے کے لیے اقدامات کرنے ،متاثرہ فصلوں کی بحالی کو فروغ دینے اور جہاں فصلیں تباہ ہوئی ہیں وہاں کسانوں کو دوبارہ پودے لگانے کے متعلق رہنمائی کرنے کی کو ششوں پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جو زرعی زمینیں سیلاب سے متاثر نہیں ہوئی ہیں وہاں پیداوار بڑھانے کے اقدامات کئے جائیں اور موسم خزاں کی وافر فصل کیلئے بنیاد کو مزید مضبوط کیا جائے۔ لیو نے چین کے شمال مشرقی علاقوں میں پانی کی بچت کے بڑے منصوبوں کا بھی معائنہ کیا جہاں سیلاب کی صورتحال پیچیدہ اور سنگین ہے۔ انہوں نے ان منصوبوں میں بارشوں کی صورتحال کی نگرانی اور پیشگی انتباہ کو مضبوط بنانے سمیت پانی اور خشک سالی کی آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی