i بین اقوامی

چینی کسٹم حکام کے کاروباری ماحول بہتر بنانے کے لئے 16 اقدامات کا آغازتازترین

June 14, 2023

چینی کسٹم حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے ملک میں کاروباری ماحول بہتر بنانے کے لئے 16 اقدامات اٹھائے ہیں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمزنے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ان اقدامات سے سماجی توقعات کو مزید مستحکم کرنے اور بیرونی تجارت میں اعتماد بڑھانے میں مدد ملے گی۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق سرحد پار لاجسٹکس کارکردگی بہتر بنانے، جدید ٹیکنالوجی آلات اور خصوصی اشیا کی درآمد میں تعاون، اہم زرعی اور غذائی مصنوعات کی درآمد وبرآمد کو فروغ دینے، برآمدی ٹیکس چھوٹ کی سہولت، تجارتی پروسیسنگ کی اپ گریڈیشن میں اضافے اور سرحدی تجارت کی نگرانی بہتر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے عہدیدار وو ہائی پھنگ کے مطابق 2022 میں ادارے نے بیرونی تجارت میں استحکام کے لیے 23 اقدامات متعارف کرائے تھے جس نے چین کی بیرونی تجارت کی مالیت کو بلند سطح پر لانے میں ٹھوس تعاون کیا۔ وو نے بتایا کہ اب اگلے مرحلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز 16 نئے اقدامات کے نفاذ پر توجہ مرکوز کرے گا۔ مقامی کسٹم دفاتر پر زور دیا جائے گا کہ وہ معاون اقدامات متعارف کریں ، کاروباری اداروں کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لئے اہداف پر مبنی حل تیار کریں اور پالیسیوں کے نفاذ اور رائے کو مستحکم کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی