چین کے خلائی مشن شین ژو۔14 کے عملے کے تین خلابازوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی، جو دسمبر میں زمین پر واپسی کے بعد سے خلابازوں کی میڈیا سے پہلی ملاقات تھی۔بیجنگ میں خلابازوں کے مرکز میں ہونے والی پریس کانفرنس کے مطابق، خلابازوں نے اپنے قرنطینہ اور صحت یابی کے مراحل مکمل کر لیے ہیں اور اب وہ زیر مشاہدہ ہیں۔اس وقت واپس آنے والے خلا بازوں کی جسمانی اور ذہنی حالت بہتر اور ان کا وزن مشن پر روانگی سے پہلے والی سطح پر ہے۔ اور ان کے جسمانی پٹھوں کی طاقت اور برداشت کے علاوہ دل کے افعال مزید بحال ہوئے ہیں۔صحت کی جانچ مکمل ہونے کے بعد وہ اپنی باقاعدہ تربیت دوبارہ شروع کریں گے۔شین ژو-14 خلائی جہاز کے ذریعے چھن ڈونگ، لیو یانگ اور کائی شو ژی کو 5جون، 2022 کو چین کے خلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول تیان ہی پر بھیجا گیا تھا۔خلابازوں نے اپنے چھ ماہ کے مشن کے دوران متعدد امور انجام دئے، جن میں تین مرتبہ خلا میں چہل قدمی، لائیو آن لائن سائنس لیکچر اور خلائی اسٹیشن کے ٹی شیپ ڈھانچے کی اسمبلی اور تعمیر کو مکمل کرنے کے لیے زمینی کنٹرول کے ساتھ تعاون کی تین غیر معمولی سرگرمیاں شامل تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی