i بین اقوامی

چینی بحریہ کے بحری ہسپتال پر مبنی جہازکادنیا بھر میں طبی امداد کی فراہمی میں نمایاں کردارتازترین

June 17, 2023

چینی بحریہ کے بحری ہسپتال پر مبنی جہاز "پیس آرک" نے 2008 میں اپنے کمیشن کے بعد سے دنیا کے 43 ممالک اور خطوں کے تقریبا 2 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو طبی خدمات فراہم کی ہیں۔چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاگانگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پیس آرک نے اپنے 15 سالہ سفر کے دوران 10 غیر ملکی مشنوں پر سفر کیا ہے۔ژانگ نے کہا کہ چینی فوج نے امن کارروائیوں، بحری جہازوں کے تحفظ کی سرگرمیوں اور انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن قائم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا اور بین الاقوامی نظام کی حفاظت کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی