چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی طرف سے فروری میں شروع کی جا نیوالی ایک خصوصی مہم نے مارکیٹ کا نظم وضبط برقرار رکھنے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں نمایاں پیشرفت حاصل کی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں ایس پی پی نے بتایا کہ اس سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مارکیٹ کے نظم کو خراب کرنیوالے 62 ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد پر فرد جرم عائد کیا گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 36.5 فیصد زیادہ ہے۔ دریں اثنا نجی اداروں میں بااثر عہدوں پر فائز مجموعی طور پر 5 ہزار 8 سو 27 افراد کے خلاف غبن اور رشوت خوری کے مقدمات کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 41.1 فیصد زیادہ ہیں جبکہ 8 ہزار 8 سو 94 افراد پر حقو ق دانش کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کئے گئے جس کی شرح گزشتہ سال کی نسبت 45.5 فیصد زیادہ ہے۔ استغاثہ اداروں نے سول اور کاروباری تنازعات میں اختیارات کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتی محکموں کی نگرانی میں بھی اضافہ کیا۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ایس پی پی نے 24 اعلی نوعیت مقدمات کی نگرانی کی ہے جن میں سرکاری اور نجی دونوں ادارے شامل ہیں۔ ایس پی پی کے مطابق دس ماہ پر مشتمل آپریشن کے اگلے مرحلے میں استغاثہ ادارے جائیداد کے حقوق کے عدالتی تحفظ کو مضبوط بنانے، معاشی تنازعات سے نمٹنے میں انتظامی اور عدالتی اختیارات کے غلط استعمال کی روک تھام اور ان سے نمٹنے، کاروباری اداروں سے متعلق غلط سزاں کو درست کرنے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اور ہر قسم کے کاروباری اداروں کے لیے مساوی تحفظ کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی