i بین اقوامی

چینی اور غیرملکی سائنسدان کی ایشیا کے طویل ترین غارمیں نئی مہمتازترین

September 23, 2024

چین، فرانس، پرتگال، بیلجیئم اور دیگر ممالک کے سائنسدان چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں واقع ایشیا یے طویل ترین غار شوآن جھی میں جمع ہوئے اور غار میں داخل ہونے والی 23 ویں مشترکہ بین الاقوامی سائنسی مہم کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ مہم 7 سے 24 اکتوبر تک جاری رہے گی جس کے نتائج 24 اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔ اس سے قبل کی سائنسی مہمات میں پانڈا کے 44 بڑے فوسل ملے تھے جن میں سے سب سے پرانا ایک لاکھ برس قدیم ہے اور حالیہ نمونے چند سو برس پرانے ہیں۔ فوسلز سے ثابت ہوتا ہے کہ گوئی ژو کبھی دیوہیکل پانڈا کا مسکن ہوتا تھا۔ آج سیچھوان، شانشی اور گانسو صوبے اس حوالے سے مشہور ہیں۔ گوئی ژو غار ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ژو وین لونگ نے کہا کہ آمدہ غار مہم میں غار کے وسائل، تشکیل اور ارتقا پر مزید تحقیق کی جائے گی۔ سال 2023 کی مشترکہ مہم کے نتائج کے مطابق غار کی لمبائی 409.9 کلومیٹر ہے اور اس کے نیٹ ورک میں 107 دروازے شامل ہیں جس سے یہ ایشیا کا طویل ترین اور دنیا کا تیسرا طویل ترین غار ہے۔ یہ دنیا کا طویل ترین ڈولومائٹ غار بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی