i بین اقوامی

چین، زرعی بیمہ پریمیم میں2022کے دوران23فیصد اضافہتازترین

February 08, 2023

چین میں کسانوں کی آمدن میں استحکام اور دیہی حیات نو کے فروغ کی کوششیں کی گئی ہیں جس سے زرعی بیمہ پریمیم میں 2022 کے دوران تیز رفتار اضافہ ہوا۔وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں زرعی بیمہ پریمیم 119.2 ارب یوآن (تقریبا 17.54 ارب امریکی ڈالرز)رہی جو گزشتہ برس سے 23 فیصد زائد ہے۔اس بیمہ سے 16 کروڑ 70 لاکھ دیہی گھرانوں کو خطرے میں تحفظ ملا اور اس نے کسانوں کی مدد اور فائدہ دینے میں بڑا کردار ادا کیا۔اعداد و شمار کے مطابق چین زرعی بیمہ پریمیم میں دنیا میں سرفہرست ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی