i بین اقوامی

چین ،زمانہ قدیم میں چٹانوں پر کی گئی مصوری کامقام دریافتتازترین

September 23, 2024

چین کے صوبے چھنگ ہائی میں دریائے یانگزی کے منبع کی حیثیت کے علاقہ دریائے تونگ تیان کے طاس میں قدیم زمانے میں چٹانوں پر کی گئی مصوری کی ایک جگہ دریافت ہوئی ہے۔ یہ مقام صوبے کے یوشو تبت خود مختار پریفیکچر میں چھومارلے کانٹی میں4 ہزار94 میٹر کی بلندی پر ایک چٹان پر واقع ہے۔یوشو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری اینڈ کلچر کے سربراہ جام یانگ نیما کے مطابق اس مقام کی چٹانوں پر مصوری چین کے سرسبز میدانوں پر خانہ بدوش طرز زندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔ دریائے تونگ تیان کے طاس میں اب تک تقریبا 10 ہزار چٹانوں پر مصوری کے 60 سے زیادہ مقامات دریافت ہوئے ہیں، جن میں سے سب سے قدیم تقریبا 32 سو سال پرانی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی