چین کے بڑے اقتصادی پاور ہاس ژے جیانگ صوبہ نے حال ہی میں ایک ایکشن پلان جاری کیا ہے جس کا مقصد اپنی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی صنعت کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔اس منصوبے کے مطابق سال 2025 تک ژے جیانگ کی نئی توانائی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار 12 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی جو کہ صوبے کی گاڑیوں کی مجموعی پیداوار کے 60 فیصد سے ز ائد ہے۔ژے جیانگ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے متعدد معروف اداروں کو فروغ دے گا۔ ان کی پیداواری ترتیب کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کرے گا اور ہائی اینڈ نئی توانائی والی گاڑیوں کی فراہمی میں اضافہ کرے گا۔یہ نئی توانائی گاڑیوں کے برانڈ بنانے کے عمل کو بھی تیز کرے گا، مسابقتی کاروباری اداروں کی معاونت کرے گا تاکہ وہ بیرون ملک منڈیوں تک پھیل سکیں۔اس کے علاوہ 2025 میں 2 لاکھ سے زیادہ نئی توانائی گاڑیاں برآمد کرنے کی کوشش کی جا ئے گی۔اس منصوبے کے مطابق صوبے کا مقصد سال2025 تک عوامی علاقوں میں 1 لاکھ سے زیادہ چارجنگ یونٹس بنانا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی