i بین اقوامی

چین ، تیان جن بندرگاہ پر تجارت میں تیز رفتار اضافہتازترین

June 02, 2023

چین کی شمالی تیان جن بندرگاہ کی غیر ملکی تجارت سال کے ابتدا ئی 4 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 16.9 فیصد اضافے سے 660.87 ارب یوآن (تقریبا 93.1 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔ کسٹم حکام کے مطابق یہ شرح نمو چین کی 10 بہترین بندرگاہوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ جنوری سے اپریل تک جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم کے ارکان کے ساتھ اس کا تجارتی حجم 110.28 ارب یوآن رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 50.3 فیصد زائد ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ بندرگاہ کی تجارت میں بالترتیب 36.7 فیصد اور 21.3 فیصد اضافہ ہوا۔ بندرگاہ سے الیکٹرک مسافر گاڑیوں اور لیتھیم بیٹریوں کی برآمدات میں اضافے کی شرح بالترتیب 126.7 فیصد اور 142.3 فیصد رہی۔ اس مدت میں ہوائی جہازوں، سویابین اور منجمد سامان کی درآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی