i بین اقوامی

چین ،تبت میں نوعمر لڑکیوں کے لیے سرطان کی مفت ویکسی نیشن کا اعلانتازترین

December 27, 2022

چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطہ میں سرویکل سرطان کی ویکسین کے دائرہ کار میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ 3 سال میں 13 سے 14 برس کی نوعمر لڑکیوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی۔خواتین اور بچوں بارے ایک کانفرنس میں علاقائی حکومت کی ورکنگ کمیٹی کے ساتھ لی سانگ نے کہا کہ تبت 2021 سے 2025 تک خواتین کی ترقی کے علاقائی پروگرام کے تحت اسکول جانے کی عمر کی لڑکیوں میں سرویکل سرطان کی اسکریننگ کی شرح کو بھی 70 فیصد سے زائد تک بڑھائے گا۔لی نے کہا کہ اس عرصے میں یہ خطہ چھاتی کے سرطان کی اسکریننگ کی شرح اور سرویکل سرطان کی تشخیص و علاج کو بہتر بنانا جاری رکھے گا۔جنوری میں تبت نے اپنی 2022 کی سرکاری رپورٹ میں چھاتی اور سرویکل سرطان کی اسکریننگ اور علاج کو شامل کیا تھا، یہ اس کی خواتین کی صحت بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس خطے نے 2012 کے بعد سے چھاتی اور سرویکل سرطان کے لئے 4 لاکھ سے زائد اسکریننگ کی ہے۔ علاقائی خواتین فیڈریشن کے اعدادوشمار کے مطابق 2021 کے اختتام تک تبت میں خواتین کی تعداد 17 لاکھ 50 ہزار تھی جو کل آبادی کے 47.8 فیصد کے مساوی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی