i بین اقوامی

چین، تبت کی غیرملکی تجارت میں 14.6 فیصد اضافہتازترین

February 06, 2023

چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کی غیرملکی تجارت 2022 کے دوران 4.6 ارب یوآن (67 کروڑ 89 لاکھ امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 14.6 فیصد زائد ہے۔ یہ شرح نمو 2022 میں ملک کی اوسط شرح نمو سے6.9 فیصد پوائنٹس بلند رہی۔ لہاسا کسٹمز کے مطابق گزشتہ برس خطے کی برآمدات 4.3 ارب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ درآمدات 29 کروڑ 20 لاکھ یوآن رہیں۔ سال 2022 کے دوران تبت کی درآمدات اور برآمدات بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ 2.3 ارب یوآن سے زائد رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے 20 فیصد زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ تجارت 5.2 گنا اضافے سے 65 کروڑ 20 لاکھ یوآن رہی۔ تبت نے گزشتہ برس 95 ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارت کی ۔ اس میں 2021 کی نسبت 18 ممالک اور خطوں کا اضافہ ہوا۔ نیپال سب سے بڑا تجارتی شریک رہا جس کے ساتھ درآمدات اور برآمدات 1.56 ارب یوآن رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی