چین کی وزارت برائے عوامی تحفظ نے چینی قمری سال نو کی تعطیلات کے رش کے دوران سڑکوں پر ٹریفک حفاظتی خطرات بارے ابتدائی انتباہ جاری کردیا ہے۔ یہ تعطیلات 7 جنوری سے شروع ہو رہی ہیں۔وزارت کے مطابق چین میں نوول کرونا وائرس ردعمل پالیسی میں ردوبدل کے بعد آمدہ سفری رش کے دوران علاقوں کے درمیان ٹریفک کی نقل وحرکت میں اضافہ متوقع ہے۔ اس میں مسافروں کی تعداد بڑھنے کے سبب ٹریفک کے حفاظتی خطرات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو نے کا امکان ہے۔لوگوں کی سفری ضروریات، مسافروں اور مال برداری حجم، موسم کی پیشن گوئی اور نوول کرونا وائرس کی صورتحال کے تجزیہ کی بنیاد پر وزارت کو خدشہ ہے کہ 5 اہم پہلو سڑکوں پر ٹریفک خطرات کا باعث بن سکتے ہیں ۔ان میں کار حادثات ، شاہراہوں پر بڑی تعداد میں ٹریفک، دیہی سڑکوں پر حادثات میں ہلاکتیں، نشے میں ڈرائیونگ، بارش ، دھند، آئس اور اسنو شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی