ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن کے مطابق مرکز کے زیر انتظام سرکاری اداروں (ایس او ایز) میں سال 2022 کے دوران آمدنی اور منافع میں مسلسل اضافے کا امکان ہے۔کمیشن نے بتایا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام سرکاری اداروں کی مشترکہ سالانہ آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 8.3 فیصد بڑھ کر 394 کھرب یوآن (تقریبا 57 کھرب امریکی ڈالر) ہونے کی توقع ہے۔کمیشن کے مطابق اس مدت کے دوران ان کا منافع 25 کھرب 50 ارب یوآن تک پہنچنے کا تخمینہ ہے جو گزشتہ سال سے 5.5 فیصد زیادہ ہے۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ نومبر کے آخر تک مرکز کے زیر انتظام سرکاری اداروں کے اوسط قرض سے اثاثوں کا تناسب 64.9 فیصد رہا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی