بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا دوسرا مکمل اجلاس شروع ہوگیا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔مکمل اجلاس میں پارٹی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات بارے مسودے اور ریاستی اداروں کے اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کی مجوزہ فہرستوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ یہ نام کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے 14ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے لیے تجویز کئے جائیں گے ۔چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کی سفارش چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی