i بین اقوامی

چین صحت عامہ پر کفایت شعاری کے نتائج پیش کرتا ہے، سینئر ماہرتازترین

November 21, 2022

صحت عامہ میں چین کی سرمایہ کا ری نے کفا یت شعاری کے ساتھ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔قومی صحت کمیشن کے نائب سربراہ کا شوئے تا نے دوسرے عالمی صحت فورم میں کہا کہ چین میں آبادی کی اوسط متوقع عمر 78.2 برس ہوچکی ہے جو ملک میں صحت کا ایک اہم انڈیکس ہے اور اعلی آمدن والے ممالک کی اوسط سطح سے زیادہ ہے۔سنگ ہوا یو نیورسٹی کے اس فورم میں 10 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 70 معروف اسکالرز اور بین الاقوامی تنظیموں کے ارکان شرکت کررہے ہیں۔کا نے کہا کہ چین عالمی صحت پر حکمرانی میں اپنی گہری مصروفیت جاری رکھے گا ، عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو کو فعال طور پر نافذ کرے گا اور نوول کرونا وائرس وبا سے لڑنے کے لئے مل کر کام کرے گا۔ملک صحت سے متعلق بین الاقوامی تعاون اور تبادلے کو جامع طور پر آگے بڑھائے گا اور صحت سب کے لئے کی عالمی برادری کی تعمیر پر کام کرے گا۔تقریب میں سنگ ہوا یو نیورسٹی میں وانکے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ایگزیکٹو وائس ڈین لیانگ وان نیان نے بھی شرکت کی۔لیانگ نے کہا کہ چین نے اپنے صحت عامہ کے نظام اور کمزور گروہوں کی صلاحیت بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ بزرگ، معذور، خواتین اور بچوں کی بنیادی صحت کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ چین اپنے صحت بارے خدمات کا نظام کو مسلسل بہتر بنارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی