چین میں ریل ٹرانزٹ لائنز اس وقت 55 شہروں میں کام کررہی ہیں اور 2022 کے اختتام تک ان کی مجموعی لمبائی 10291.95 کلومیٹر ہو گئی۔چائنہ ایسوسی ایشن آف میٹروز کے اعدادوشمار کے مطابق میٹرو لائنز مجموعی لائن کے 77.85 فیصد کے مساوی ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق صرف 2022 میں چین کے شہروں میں 1085.17 کلومیٹر ریل ٹرانزٹ لائنز فعال ہوئیں جس میں تقریبا نصف نے چوتھی سہ ماہی کے دوران کام شروع کیا تھا۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ گزشتہ برس فعال ہونے والی نئی لائنز میں میٹرو نیٹ ورک کا حصہ 74.01 فیصد رہا ،اس کے بعد ریل ریپڈ ٹرانزٹ اور ٹرام کا نمبر آتا ہے جو بالترتیب 19.57 فیصد اور 5.64 فیصد تھا۔چین کے مشرقی ہانگ ژو اور جنوبی شین ژین میں 2022 کے دوران طویل ترین ریل ٹرانزٹ لائنز نیٹ ورک کا حصہ بنیں جبکہ گزشتہ برس چین کے 5 دیگر شہروں میں ریل ٹرانزٹ کا آ غاز ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی