چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر وائی فانگ میں پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ بارے تقریب کا آغاز ہوگیا جو ایک ہفتے جاری رہے گی۔ وزارت تعلیم اور دیگر حکام 2015 سے ہر سال مئی کے دوسرے ہفتے میں متعلقہ سرگرمیوں کا انعقاد کررہے ہیں تاکہ عام لوگوں کو پیشہ ورانہ تعلیم دی جاسکے اور اس سے تعاون کا ماحول فروغ پاسکے۔ وزارت کے مطابق پیشہ ور کالج طالب علموں کے لیے ہنرمندی کا ایک مقابلہ بھی اتوار کو شروع ہوا جس میں ملک بھر کے 31 صوبائی سطح کے علاقوں سے تقریبا 32 لاکھ طلبا حصہ لے رہے ہیں۔ اکتوبر 2022 تک چین میں پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلبا کی تعداد 2 کروڑ 91 لاکھ 50 ہزار سے زائد تھی۔ ان میں سے 1 ہزار 300 سے زائد اہم مضا مین قومی معیشت کے تقریبا تمام شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی