i بین اقوامی

چین، سال 2022میں 32سینئر عہدیدار زیر تفتیش رہےتازترین

January 06, 2023

چین کے انسداد بدعنوانی کے اعلی ترین ادارے نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کی بدعنوانی کو جڑ سے ختم کر نے کی مہم کے دوران سال 2022 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے زیرنگرانی 32 عہدیداروں کے خلاف تفتیش کی گئی۔ایسے 7 عہدیداروں سے تفتیش کی اطلاع کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس ختم ہونے کے صرف ایک ماہ بعد آئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسداد بدعنوانی کی یہ جنگ نہیں رکے گی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ اور قومی نگراں کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ان عہدیداروں میں گوانگ ڈونگ صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی چھون شینگ اور چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاننگ کے سابق نائب گورنر ہا چھن رونگ شامل ہیں۔ملک کی عالمی مہم کے تحت فرائض سے متعلق جرائم کے مرتکب افراد کا سراغ لگا نے کے بعد سال 2022 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 840 مفرور افراد کو چین واپس لایا گیا تھا۔ان میں 21 ریڈ نوٹس مفرور اور 132 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ارکان اور ریاستی اہلکار شامل تھے۔اس دوران تقریبا 6.55 ارب یوآن (تقریبا 95 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالرز) کے غیرقانونی فنڈز بھی برآمد کئے گئے۔پارٹی کے نئے مفرور ارکان اور ریاستی عہدیدار گزشتہ برس بھی ایک ہندسے میں رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی