چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ آف سا ئنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل انفارمیشن کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق چین کے سائنس و ٹیکنالوجی کے جرائد کا اثرو رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ عالمی نظام کے حصے میں شامل ہونے کے چینی جرائد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2021 میں مجموعی طور پر 235 چینی سائنس ۔ ٹیکنالوجی جرائد کو سائنس سائی ٹیشن انڈیکس (ایس سی آئی) اور 274 کو انجینئرنگ انڈیکس (ای آئی) میں شامل کیا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف چینی سائنس۔ ٹیکنالوجی جرائد کا اثرو رسوخ بڑھ رہا ہے بلکہ چین سے زیادہ سے زیادہ اہم سائنسی مقالات کے نتائج چینی جرائد میں شائع ہورہے ہیں۔سال 2021 میں چینی سائنسی اور تکنیکی مقالات اور حوالہ جات ڈیٹا بیس (سی ایس ٹی پی سی ڈی) میں 1 ہزار 976 چینی اور 150 انگریزی سائنس و ٹیکنالوجی جرائد شامل تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی