i بین اقوامی

چین رواں سال اناج کی زبردست پیداوار حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے،نائب وزیراعظمتازترین

September 23, 2024

چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوزونگ نیکہا ہے کہ چین اس سال اناج کی ایک اور زبردست پیداوار حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تمام سطحوں پر کسانوں اور کارکنوں نے قدرتی آفات کے منفی اثرات پر قابو پانے اور موسم گرما میں اناج کی پیداوار میں اضافے اور چاول کی اچھی پیداوار کے لئے سخت محنت کی ہے۔ لیوجو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہیں، نے یہ بات چین کے وسطی صوبے ہینان میں لنکاو کے دورے کے دوران کہی، جہاں انہوں نے چینی کسانوں کی کٹائی کیساتویں تہوار کا جشن منانے والی ایک قومی مرکزی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی پالیسیوں اور انتظامات کو نافذ کرتے ہوئے جامع دیہی احیا کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس کوششوں پر زور دیا تاکہ زراعت اور دیہی علاقوں کی جدیدکاری کے ساتھ ساتھ چین کو ایک زرعی طاقت کے طور پر تعمیر کرنے کی بنیاد رکھی جاسکے۔ تقریب کے دوران لیو نے ماحول دوست دیہی بحالی پروگرام کے تجربے سے سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کے ذریعے کامیابیوں کو ظاہر کرنے والی ایک نمائش میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے اعلی معیار کی زرعی مصنوعات اور دیہی کاریگروں کی مہارتوں کا مظاہرہ دیکھا۔ انہوں نے موسم خزاں کے اناج کی کٹائی کے موسم کے دوران فارم فیلڈ مینجمنٹ، آفات کی نگرانی، قبل از وقت انتباہ کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کی روک تھام اور ردعمل میں مسلسل کوششوں پر بھی زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی