2024 کی پہلی ششماہی میں چینی مین لینڈ سے چائے کی بیرونی تجارت کا حجم 1 لاکھ 96 ہزار 400 ٹن تک پہنچ گیاجو گزشتہ برس کی نسبت 2.21 فیصد زائد ہے۔ چائنا ایسوسی ایشن فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ایگریکلچرل کوآپریشن کی چائے کی صنعت سے متعلق کمیٹی کے مطابق اس مدت کے دوران چین کی چائے کی درآمدات کا حجم 41.54 فیصد اضافے سے 24 ہزار 400 ٹن تک پہنچ گیا جبکہ چائے کی درآمدی مالیت 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 10.14 فیصد زائد ہے۔ چائے کی صنعت سے متعلق کمیٹی کے سیکرٹری جنرل وائی یو کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک رواں سال کی پہلی ششماہی میں چائے کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار رہے جن کے ساتھ تقریبا 1 لاکھ 68 ہزار 400 ٹن چائے کی تجارت ہوئی۔ کمیٹی نے چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں منعقدہ ایک صنعتی کانفرنس میں بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک کے ساتھ چین کی چائے کی تجارت پر سالانہ رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اس مدت میں بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک کے ساتھ چائے کی تجارت میں سبز چائے کی برآمد سرفہرست رہی جو مجموعی تجارت کا 92.35 تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی