i بین اقوامی

چین ، پہلی ششماہی میں ایگزم بینک کا بیرونی تجارت کے لئے قرض اجرامیں اضافہتازترین

August 05, 2024

ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنا (چائنا ایگزم بینک) نے 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی بیرونی تجارت میں معاونت کے لئے جاری قرض میں اضافہ کیا جس کے سبب یہ قرض گزشتہ برس کی نسبت 13.27 فیصد اضافے سے 10 کھرب یوآن (تقریبا 140.22 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا۔ پالیسی بینک نے بیرونی تجارت کی بنیاد کو مستحکم کرنے اور اس کے لئے نئے محرکات کی تلاش میں حصہ لیا ۔ اس نے معاون تجارت، خدمات اور ڈیجیٹل تجارت میں توسیع کے لئے معاون قرض میں اضافہ کیا ۔اس کے علاوہ 3 اہم ٹیکنالوجیز پر مبنی اور ماحول دوست مصنوعات کی برآمد کو فروغ دیا جسے "نیو تھری " کا نام دیا گیا ہے۔ بینک کے مطابق جون کے اختتام تک بیرونی تجارت کے شعبے کا بینک کو واجب الادا قرض ایک برس قبل کے مقابلے میں 12.42 فیصد بڑھ کر 33.4 کھرب یوآن ہوگیا۔ اس کے علاوہ اس نے پیداواری صنعت میں اعلی معیار کی ترقی میں مالی مدد کو بھی فروغ دیا ہے۔ بینک نے ٹیکنالوجی اختراع اور تحقیق و ترقی کے ساتھ ساتھ پیداواری شعبے میں نئے قسم کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر مبنی اہداف کے لئے خصوصی قرض پیش کیا۔ پیداواری صنعت کے لئے بینک کا واجب الادا قرض جون کے اختتام تک 20 کھرب یوآن سے زائد ہوچکا تھا۔ بینک نے 2024 کی پہلی ششماہی میں اس شعبے کو 410 ارب یوآن قرض جاری کیا۔ چائنا ایگزم بینک ایک ریاستی ملکیت کا پالیسی بینک ہے جو چین کی بیرونی تجارت، سرمایہ کاری اور عالمی اقتصادی تعاون میں معاونت کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی