i بین اقوامی

چین، پہلی ششماہی کے دوران ہیبے کی بیرونی تجارت میں 4.9 فیصد اضافہتازترین

August 04, 2023

چین کے شمالی صوبے ہیبے کی بیرونی تجارت 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 272.35 ارب یوآن (تقریباً 38.09 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.9 فیصد زائد ہے۔ شی جیا ژوآنگ کسٹمز کے مطابق اس مدت میں ہیبے کی مجموعی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 7.8 فیصد اضافے سے 166.2 ارب یوآن جبکہ درآمدات 0.7 فیصد بڑھ کر 106.15 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔ آسٹریلیا، امریکہ اور یورپی یونین صوبے کے اہم تجارتی شریک رہے جن کے ساتھ اس کی تجارت بالترتیب 37.7 ارب یوآن، 30.62 ارب یوآن اور 29.55 ارب یوآن رہی۔ جنوری سے جون تک بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک کے ساتھ صوبے کی تجارت گزشتہ برس کی نسبت 9.1 فیصد اضافے سے 97.26 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔ مکینیکل، الیکٹریکل ، محنت و مزدوری پر مبنی اور زرعی مصنوعات کی برآمدات نے ترقی کی شرح برقرار رکھی۔ صوبے نے لوہے، کوئلے اور قدرتی گیس کی درآمدات میں بھی اضافہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی