i بین اقوامی

چین، نفاذ قانون میں تعاون سے آبی وسائل کے تحفظ میں اضافہتازترین

August 19, 2024

چین میں جنوری 2022 سے مئی 2024 کے درمیان استغاثہ اداروں نے آبی وسائل سے متعلق تقریبا 48 ہزار مفاد عامہ کی درخواستوں کو نمٹایا ہے۔ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں آبی وسائل کے بہتر تحفظ کو انتظامی اور استغاثہ ادارون کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون سے منسوب کیا۔ 2022 میں ایس پی پی اور وزارت آبی وسائل کے مابین تعاون کے میکانزم کے قیام کے بعد سے دونوں محکموں نے اہم علاقوں میں متعدد پیچیدہ معاملات کو حل کیا ہے ، عوامی مفادات کا مثر طریقے سے تحفظ کیا ہے اور پانی کے انتظام میں مسلسل بہتری لائی ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے دونوں محکموں نے اپنے تعاون کو گہرا کرنے اور تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا عہد کیا تاکہ سیلاب اور خشک سالی کی روک تھام، آبی وسائل، دریاں اور جھیلوں کے انتظام، اور مٹی اور پانی کے تحفظ جیسے کلیدی شعبوں کو شامل کیا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی