چین نے سول ڈرون انڈسٹری کے لیے اپنا پہلا لازمی قومی معیار شائع کیا ہے جس کا مقصد شعبے کی بہتر ترقی کو یقینی بنانا ہے۔سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کے مطابق نئی پالیسی یکم جون 2024 سے نافذالعمل ہو گی جو بغیر پائلٹ سول ڈرونز کے معیار اور حفاظتی خطرات سے نمٹنے میں مدد کرے گی۔یہ معیار لازمی تکنیکی تقاضوں پر مبنی ہے جو الیکٹرانک حدود سے لے کرخود کار طریقے سے نشاندہی کرنے اور ہنگامی طور پرکارروائی کرنے کے عمل تک 17 شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ ڈرون کے ڈیزائن، پروڈکشن اور ٹیسٹنگ میں رہنمائی کرے گا اور صارف کی حفاظت کو یقینی بنانے میں بھی مدد دے گا۔یہ معیار ہلکے اور چھوٹے ڈرونز پر لاگو ہوتا ہے تاہم ماڈل ہوائی جہازوں پراس کا اطلاق نہیں ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی