چین نے پاکستان کو ایک نیا جوہری بجلی گھر کا یونٹ برآمد کیا ہے۔ چائنہ نیشنل نیوکلیئرکارپوریشن کے مطابق چشمہ جوہری بجلی گھر کے یونٹ 5 (سی فائیو) کا حال ہی میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جو چین اور پاکستان کے درمیان جوہری توانائی شعبے میں تعاون کا ایک اور سنگ میل ہے۔ یہ چین کا پاکستان کو برآمد کردہ 7واں جوہری بجلی گھر یونٹ ہے۔ یہ ہوا لونگ ون کا تیسرا 10 لاکھ کلوواٹ کلاس یونٹ ہے جو چین کی اپنی مدد آپ کے تحت تیار کردہ تیسری نسل کی جوہری توانائی ٹیکنالوجی سے تعلق رکھتا ہے۔ چائنہ نیشنل نیوکلیئرکارپوریشن نے بتایا کہ اس نے پاکستان میں 2 جوہری بجلی گھر مراکز تعمیر کئے ہیں جس میں 6 جوہری بجلی گھر یونٹ ہیں۔ یہ تقریبا 30 ارب کلوواٹ سالانہ صاف بجلی مہیا کرسکتے ہیں جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا سالانہ اخراج 2 کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار ٹن کم ہوجائے گا۔ چائنہ نیشنل نیوکلیئرکارپوریشن کے مطابق سی فائیو منصوبے کی تعمیر سے پاکستان کے توانائی تحفظ میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ پاکستان کی معاشی ترقی کے فروغ میں مدد ملی گی اور مقامی افراد کی فلاح و بہبود میں بہتری آئے گی۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں چین اور پاکستان نے پوری صنعتی چین میں تعاون بڑھانے اور باہمی فائدے اور مثبت نتائج کے حصول پر اتفاق کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی