i بین اقوامی

چین نے نیا مواصلاتی سیٹلائٹ روانہ کر دیاتازترین

February 24, 2023

چین نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا مواصلاتی سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا ہے۔ایک لانگ مارچ 3 بی کیریئر راکٹ " چائنہ سیٹ 26" سیٹلائٹ کو شام 7 بجکر 49 منٹ (بیجنگ وقت) پر روانہ کیا گیا۔یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر فکسڈ ٹرمینلز کے ساتھ گاڑیوں جہاز اور ہوائی جہاز میں نصب ٹرمینلز کو تیزرفتار براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کرے گا۔یہ چین کے بڑے خلائی انفراسٹرکچر کا حصہ ہے ۔ یہ ایک نئی نسل کا اعلی صلاحیت کا حامل سیٹلائٹ ہے جسے سیٹلائٹ انٹرنیٹ اور مواصلاتی ترسیل کی طلب پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔یہ چین کا پہلا اعلی صلاحیت کا حامل سیٹلائٹ ہے جس کی مواصلاتی صلاحیت 100 گیگا بائٹس فی سیکنڈ سے زائد ہے۔یہ تیز رفتار نجی نیٹ ورک مواصلات اور مدار میں موجود سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والے اعلی صلاحیت کے حامل سیٹلائٹس " چائنہ سیٹ 16" اور "چائنہ سیٹ 19" کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔وہ مشترکہ طور پر دور دراز علاقوں میں وسیع کوریج کے ساتھ محفوظ اور قابل اعتماد معلومات کی منتقلی کا فریضہ انجام دیں گے جس سے شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل فرق کم ہوگا۔یہ ہوائی سفر کے شعبے میں براڈ بینڈ مواصلات کی زبردست طلب کو مئو ثر طریقے سے پورا کریں گے اور طویل سفر میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات کے لئے نئے کاروباری ماڈل تیار کریں گے۔یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 463 واں مشن تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی