چین کی کمپنی کیلن سوفٹ نے بیجنگ میں ہونیوالی 2024 چائنا آپریٹنگ سسٹم انڈسٹری کانفرنس میں اپنے کیلن آپریٹنگ نظام کے پہلیاے آئی پی سی ورژن متعارف کرا دیا ہے ۔ یہ ذاتی کمپیوٹرز کیلئے ملک کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ آپریٹنگ نظا م ہے جو مصنوعی ذہانت کیساتھ مربوط ہیجس سے چین کی آپریٹنگ سسٹم انڈسٹری میں ایج سائیڈ صلاحیتوں کی ترقی میں خلا کو پر کیا گیا ہے۔ آپریٹنگ نظام کمپیوٹر کی بنیاد کے طورپر کام کرتاہے، اس کا اونچے درجے کے سافٹ ویئرکا ایکو سسٹم بنیادی ہارڈ ویئر وسائل کے ساتھ منسلک ہو کر اے آئی الگورتھم ، ماڈلز اور ایپلی کیشنز کو چلانے کے لئے ضروری مدد فراہم کرتا ہے۔ کافی عرصے سیعالمی آپریٹنگ سسٹم بنیادی طور پر یورپی اور امریکی کمپنیاں بنا رہی تھیں۔چین کی آپریٹنگ نظام کی ترقی نسبتا تاخیر سے ہوئی ہے اور ا سے ان تک پہنچنے کیلئے کافی زیادہ دباو کا سامنا کر ناپڑا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی