i بین اقوامی

چین نے کامیابی کے ساتھ نئے سیٹلائٹ گروپ کو لانچ کردیاتازترین

October 16, 2024

چین نے کامیابی کے ساتھ نئے سیٹلائٹ گروپ کو خلا میں روانہ کردیا۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا سیٹلائٹ گروپ شمالی صوبہ شانشی میں واقع تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے گزشتہ روز خلا میں بھیجا گیا ۔سیٹلائٹ گروپ کوایک ترمیم شدہ لانگ مارچ-6 کیریئر راکٹ کے ذریعے شام 7بجکر 6منٹ (بیجنگ وقت) پر لانچ کیا گیا جو اپنے پہلے سے طے شدہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا ۔لانچ سروس فراہم کرنے والے چائنا گریٹ وال انڈسٹری کے مطابق 18 سیٹلائٹس اسپیس سیل کنسٹیلیشن کی پہلی نسل کی دوسری کھیپ ہیں،جسے عالمی صارفین کو کم تاخیر، تیز رفتار اور انتہائی قابل اعتماد سیٹلائٹ (براڈ بینڈ) انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 539 واں فلائٹ مشن تھا ۔چین نے پہلی نسل کے اسپیس سیل سیٹلائٹس کی پہلی کھیپ چھ اگست کو تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی