چین کے قومی صحت کمیشن اور 13 دیگر اداروں نے مشترکہ طور پر ملک کے دیہی علاقوں میں صحت عامہ کو بہتر بنانے کے لیے رہنما اصول جاری کر دئیے۔ رہنما اصولوں کے مطابق حکومت دیہی علاقوں میں صحت مند طرز زندگی کو فروغ دے گی اور لوگوں کو بیماری کی وجہ سے غربت کا شکار ہونے سے بچانے کے لئے احتیاطی اقدامات کرے گی۔ رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ چین دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی صورتحال ، فنکشنل ترتیب کو بہتر بنائے گا، صلاحیتوں کو فروغ دے گا اور آپریشنل میکانزم کو بہتر بنا کر صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنائے گا۔ رہنما اصولوں کے مطابق چین کا مقصد اگلی دہائی میں شہری اور دیہی علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کی ترقی اور رہائشیوں کی صحت کی سطح میں عدم مساوات کو بڑی حد تک کم کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی