چینی حکام نے ملک کے دیہی علاقوں میں طبی اور صحت کے نظام کی بہتر ترقی کو فروغ دینے کے لیے رہنما اصولوں کا ایک مجموعہ جاری کیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے عمومی دفاتر کی جانب سے جاری کردہ اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ملک کی دیہی احیائے نو کی حوصلہ افزائی میں طبی خدمات اور حفظان صحت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔اس دستاویز میں دیہی علاقوں کے لیے ایک اعلی معیار کے موزوں اورموثر طبی وحفظان صحت کے نظام کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے تاکہ یہ باشندے اپنے آس پاس کے علاقوں میں بہتر اور منظم طبی خدمات تک رسائی سے مستفید ہوں۔اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ دیہی طب اور حفظان صحت کے نظام کی اصلاحات اور ترقی میں 2025 تک نمایاں پیش رفت کی جانی چاہیے جبکہ اس دستاویز میں طبی اور حفظان صحت کے اداروں کے زیادہ متوازن انتظام ، بہتر بنیادی ڈھانچے اور بیماریوں کی روک تھام اور علاج کے لیے بہتر صلاحیت کے ساتھ ساتھ صحت کے انتظام کو مرتب کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔اس دستاویز میں سمارٹ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پرعمل درآمداور روایتی چینی طب کے استعمال کو اجاگر کیا گیا ہے ۔اس دستاویز میں دیہی علاقوں میں طبی اور حفظان صحت سے منسلک پیشہ ور افراد کی ایک مضبوط ٹیم بنانے کے اقدامات بھی درج کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی